ان کپڑوں کو پہن کر تو گرمی ہی نہ لگے ۔۔ آپ بھی عید پر ثانیہ مرزا جیسی میکسی بنائیں! دیکھیں چند نئے ڈیزائن جن کو پہن کر لگیں آپ سب سے منفرد اور حسین

image

وقت کے ساتھ کپڑوں جوتوں اور چیزوں کے بدلتے انداز، یہی فیشن کہلاتا ہے۔ کچھ لوگ اس معاملے میں بہت زیادہ حساس ہوتے ہیں،وہ ہر نئے فیشن کو اپنانا اپنا فرض سمجھتے ہیں۔ فیشن چاہے کوئی بھی ہو ،کسی بھی چیز کا ہو، اگر اس سے آپ کی شخصیت میں نکھار آتا ہے تو یہ فیشن آپ کے ہی لئے ہے۔۔۔لیکن اگر آپ اسے اپنا کر اپنی شخصیت کا حسن کھو بیٹھتے ہیں تو پھر یہ فیشن آپ کے لئے نہیں ہے۔ اس وقت ۔ ایسے میں فیشن بھی تبدیل ہوتا ہے مارکیٹ میں نئی کلیکشن آجاتی ہے ۔خاص کر نئے کپڑے مارکیٹ میں اپنی بہار دکھا رہے ہیں۔آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ اس وقت مارکیٹ میں کیا ان ہے اور کیا آؤٹ ہے۔

فلورل میکسی:

اس وقت بازار میں خواتین کی فلورل (پھولدار) میکسیاں آئی ہوئی ہیں۔ جو کہ لان میں بھی ہیں اور کاٹن میں بھی ہیں۔ یہ دیکھنے میں بھی بہت خوبصورت اور طرحدار لگتی ہیں اوراس میں اوپر کی باڈی ہے اور نیچے گھیر ہے ۔دونوں کا پرنٹ ایک سا ہے ،یہ نیچے ٹخنے تک آتی ہے اور اس کے ساتھ نیچے ٹائٹس اور ٹراؤزر دونوں پہنے جا سکتے ہیں۔ کچھ میں فرنٹ آدھا کھلا ہوا ہے اور کچھ میں مکمل بند ہے۔ یہ آپ کے اوپر منحصر ہے کہ آپ کو کیا پسند ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا جو کہ اپنے اسٹائل اور لُک سے اپنے مداحوں کو متاثر کرتی رہتی ہیں ، انہوں نے ایک بار پھر اپنے سادہ مگر خوبصورت انداز سے اپنے مداحوں کے دل موہ لیے۔ ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا کی مقبول سائٹ انسٹا گرام پر اپنی تصویریں پوسٹ کیں، اس میں وہ نیلے پھولدار پرنٹ کے خوبصورت مگر سادہ لباس میں ملبوس دکھائی دے رہی ہیں۔ ثانیہ مرزا نے اس تصویرکا کیپشن دیا کہ موسمِ گرما میں موسمِ بہار۔ نیلے رنگ کے فلورل لباس میں وہ بڑے بڑے جھمکوں کے ساتھ بہت خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں۔ انہوں نے ایک دن پہلے یہ تصاویر پوسٹ کیں جس کو 50 ہزار سے زائد افراد نے دیکھا اور پسند کیا۔ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی جوڑی کو پاکستانی اور بھارتی عوام میں کافی مقبولیت حاصل ہے۔ ان دونوں کی وقتاً فوقتاً پوسٹ کی جانے والی تصاویر کو ان کے مداح خاصی پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ حالیہ پوسٹ کی جانے والی ثانیہ مرزا کی تصاویر کی پسندیدگی میں بھی ان کے مداحوں نے سینکڑوں کمنٹس کر دئیے۔

سیدھا پاجاما اور فراک:

آپ اس عید پر نازک اور ہلکی کڑھائی والی فراک اور سیدھا پاجاما بھی بنا سکتی ہیں لیکن رنگ کا انتخاب ایسا ہو کہ زیادہ گرمی بھی نہ لگے اور آپ خوبصورت اور دلکش بھی نظر آئیں، جیسے ہلکا گلابی رنگ، بادامی رنگ، ہلکا سبز رنگ یا پھر ہلکا بینگنی رنگ، اس کے ساتھ آپ سِلک یا پھر ٹشو کا دوپٹہ بھی لے سکتے ہین جس پر نازک سی دھنک یا کوئی خوبصورت بیل لگی ہوئی ہو۔

پرنٹڈ سوٹ میچنگ دوپٹے کے ساتھ:

اس عید پر کسی بھی خوبصورت رنگ جیسے نیلا، پیلا، ہلکا گلابی اور دھانی رنگ کا پرنٹڈ سوٹ بنا سکتے ہیں جس میں شلواراور قمیض دونوں پر ایک جیسا ڈیزائن ہو جیسے پھول پتیاں وغیرہ اور ساتھ شیفون کا پرنٹڈ دوپٹہ ہو۔ اس میں قمیض کی جگہ فراک اسٹائل بھی بنایا جا سکتا ہے۔

You May Also Like :
مزید