پہلے گانے اور اب ڈرامے بھی ۔۔ بھارتی ہدایتکارہ ایکتا کپور نے مشہور ڈرامہ 'تیرے بن' کا بھارتی ری میک بنانے کا اعلان کردیا

image

جہاں بھارت پاکستانی گانوں کو اپنے انداز میں پیش کرتا ہے وہیں اب ناظرین پاکستانی ڈراموں کا بھارتی ورژن بھی نشر ہوتے دیکھیں گے۔

مشہور پاکستانی ڈرامہ سیریل تیرے بن جس نے لاکھوں لوگوں کو اپنے سحر میں جکڑے رکھا کا بھارتی ری میک بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کی نامور ہدایتکارہ اور پروڈیوسر ایکتا کپور بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل تیرے بن کا ریک میک بنانے جا رہی ہیں۔

اس ڈرامے کی مقبولیت کو مدنظر رکھتے ہوئے بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کی نامور ہدایتکارہ اور پروڈیوسر ایکتا کپور نے اس کے ری میک کی تیاری شروع کردی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے انہوں نے اعلان کیا ہے کہ تیرے بن کے بھارتی ورژن کا نام بھی ’تیرے بن‘ ہی ہوگا۔ یہ ڈرامہ رواں سال جولائی سے نشر کیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایکتا کپور نے ڈرامہ سیریل تیرے بن کے ری میک کے لیے بھارتی ٹی وی چینل ‘کلرز ٹی وی’ کے ساتھ شراکت داری کی ہے جبکہ انہوں نے اس ڈرامے کے لیے اداکارہ کنیکا مان اور عائشہ سنگھ سے بھی رابطہ کیا ہے۔

You May Also Like :
مزید