داماد کو ہمیشہ بیٹا سمجھا لیکن اب ۔۔ بیٹی کی طلاق پر دھرمیندر نے دونوں سے کیا التجا کردی؟

image

"طلاق سے بہت افسوس ہوا ہے، کسی بھی ماں باپ کو اپنے بچوں کا گھر ٹوٹتا ہوا دیکھ کر خوشی نہیں ہوتی اور طلاق میں سب سے زیادہ نقصان ایشا اور بھرت کے دونوں بچوں رادھیا اور میرایا کا ہوگا جو اپنے ددھیال والوں سے بہت قریب ہیں. میری خواہش ہے کہ ایشا اور بھرت دوبارہ اپنے فیصلے پر غور کریں اور طلاق سے بچیں"

یہ کہنا ہے بھارت کے سینیئر اداکار دھرمیندر کا جو حال ہی میں اپنی بیٹی ایشا دیول کی طلاق کی خبر سن کر پریشان ہیں.

دھرمکندر کا کہنا تھا کہ داماد بھرت تختانی میرے بیٹوں جیسا ہے اور میری بہت عزت کرتا ہے جبکہ بیٹی ایشا بھی آنکھوں کا تارا ہے. اس لیے چاہتا ہوں کہ دونوں ہمیشہ خوش رہیں۔

واضح رہے کہ ایشا دیول اور ان کے شوہر نے کچھ عرصے پہلے باہمی رضامندی سے طلاق کا اعلان کیا ہے جبکہ ان کے والد دھرمیندر کا کہنا ہے کہ اگرچہ وہ طلاق کے خلاف نہیں ہیں لیکن ایک بار پھر غور کرلینا بہتر ہے.

You May Also Like :
مزید