شکایت بھی کی اور ۔۔ دوسری بیٹی کی پیدائش پر ایشا دیول کے شوہر ان سے ناراض کیوں ہوگئے تھے؟ اداکارہ نے حقیقت بتا دی

image

بالی ووڈ کے سینئر اداکار دھرمیندر اور ہیما مالینی کی بیٹی ایشا دیول کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر دوسری بیٹی کی پیدائش کے بعد سے بے اعتنائی کی شکایت کرتے اور سمجھتے کہ انہیں نظر انداز کیا جارہا ہے جس پر وہ ناراض بھی تھے۔

ایشا دیول اور بھرت تکھتانی کی 2012 میں شادی ہوئی اور انکی دو بیٹیاں ہیں، ایشا دیول نے نے گزشتہ روز اپنے شوہر بھرت تکھتانی سے الگ ہونے کا اعلان کیا تھا۔

اداکارہ ایشا دیول اور بھرت نے اپنے مشترکہ بیان میں اقرار کیا کہ ان کی شادی ختم ہوچکی ہے۔ دونوں کا کہنا تھا کہ ہم نے باہمی طور پر خوش اسلوبی کے ساتھ الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

اداکارہ ایشا دیول نے چار برس قبل اپنی تصنیف میں انکشاف کیا تھا کہ ان کے شوہر بھرت تکھتانی ان کی دوسری بیٹی کی ولادت کے بعد سے بے اعتنائی کی شکایت کرتے اور سمجھتے کہ انہیں نظر انداز کیا جارہا ہے جس پر وہ ناراض بھی تھے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں کتاب لکھنے کے ساتھ پروڈکشن میٹنگز بھی کیا کرتی تھی، جس پر شوہر شکایت کرنے لگے، مجھے بھی اپنی کوتاہی کا احساس تھا اور مجھے یاد ہے کہ وہ ٹوتھ برش مانگتے یا انکی شرٹ استری کرنا بھول جاتی اور جب دفتر جاتے تو یہ چیک نہیں کرتی کہ انہیں کیا لنچ دیا گیا ہے۔

ایشا نے 2020 میں اپنی کتاب میں شوہر کا تذکرہ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ انہوں نے محسوس کیا کہ بھرت خود کو دوسری بیٹی کی ولادت کے بعد سے نظر انداز شدہ سمجھنے لگے تھے۔وہ سمجھتے تھے کہ انہیں زیادہ توجہ نہیں دے رہی۔ اسکی وجہ یہ تھی کہ میرا زیادہ وقت رادھیا کے پلے اسکول اور میرایا کی فیڈنگ پر سرف ہوجاتا تھا۔

واضح رہے کہ ایشا دیول دھرمیندر کی دوسری اہلیہ ہیما مالنی کی بیٹی ہیں اور سنی دیول اور بوبی دیول کی سوتیلی بہن ہیں، ایشا دیول نے بھی کچھ فلموں میں کام کیا تاہم زیادہ مقبولیت نہ ملنے کی وجہ سے انڈسٹری میں زیادہ دیر نہیں رہیں اور شادی کرکے شوبز سے دور ہوگئی تھیں۔

You May Also Like :
مزید