نانی کے ساتھ وقت نہ گزارنے پر افسوس ہوتا ہے مرحومہ نانی کو یاد کرتے ہوئے فہد شیخ کی آنکھیں آنسوؤں سے بھر گئیں

image

"مجھے ابھی تک اس بات کا احساس جرم ہوتا ہے کہ میں نے اپنی نانی کے ساتھ اچھا وقت نہیں گزرا اور اب وہ ہر وقت افسوس کرتا ہوں کہ کاش نانی کے ساتھ زیادہ وقت گزارا ہوتا"

یہ کہنا ہے اداکار فہد شیخ کا جو نانی کو یاد کرتے ہوئے وصی شاہ کے شو کے دوران ہی میں آبدیدہ ہوگئے.

فہد شیخ نے اس بات کا انکشاف کیا کہ ان کی پرورش نانی نے کی. جب کہ زندگی یے سب سے بڑے دکھ کے متعلق فہد شیخ کا کہنا تھا کہ انہیں سب سے زیادہ پچھتاوا اس بات کا ہوتا ہے کہ کاش وہ اپنی نانی کے ساتھ مزید اور اچھا وقت گزار لیتے یا کم سے کم فون پر ہیزیادہ باتیں کر لیتے.

فہد شیخ نے اس حوالے سے مزید کہا کہ ان کی نانی کا انتقال 8 ماہ پہلے ہی ہوا ہے اور وہ انھیں پیار سے کیکو کہتی تھیں. نانی ان سے اتنی محبت کرتی تھیں کہ اپنے بچوں تک سے لڑ جایا کرتی تھیں لیکن چونکہ انھیں کام کے سلسلے میں انہیں لاہور سے کراچی آنا پڑا جس کے باعث آخری سالوں میں نانی کے ساتھ اچھا وقت نہیں گزار سکے. آج بھی کسی ساتھی اداکار کو اپنے پیاروں سے یہ کہتے دیکھتا ہوں کہ بعد میں بات کروں گا تو ان سے کہتا ہوں کہ ابھی بات کرلیں کیوں کہ بعد کا کوئی بھروسہ نہیں ہوتا.

You May Also Like :
مزید