مائیں بہنیں بریانی بنائیں تاکہ ۔۔ فیصل قریشی نے پاکستان ماؤں سے 8 فروری کو بریانی بنانے کی اپیل کیوں کردی؟ اہم وجہ سامنے آگئی

image

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مقبول اداکار و میزبان فیصل قریشی نے 8 فروری کو پاکستانی ماؤں اور بہنوں سے بریانی بنانے کی اپیل کردی۔

فیصل قریشی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شئیر کی جس میں انہوں نے پاکستانی ماؤں اور بہنوں سے آئندہ ماہ 8 فروری کو بریانی پکانے کی درخواست کی ہے۔

اداکار نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ میری تمام پاکستانی ماؤں اور بہنوں سے درخواست ہے کہ 8 فروری کو اپنے گھروں میں بریانی لازمی پکائیں۔

اُنہوں نے بریانی پکانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ آپ نے 8 فروری کو بریانی اس لیے پکانی ہے تاکہ آپ کے بھائی، شوہر اور بیٹے بریانی کی ایک پلیٹ کی خاطر آنے والی نسلوں کا مستقبل داؤ پر نہ لگائیں۔

فیصل قریشی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں عام انتخابات کا لفظ استعمال نہیں کیا لیکن اُنہوں نے اس اسٹوری میں آئندہ ماہ ہونے والے الیکشن کی طرف اشارہ کیا ہے۔

You May Also Like :
مزید