شوہر ہو تو ایسا۔۔ فلک شبیر نے سارہ خان کو اب کون سا قیمتی تحفہ دے دیا! دلچسپ ویڈیو وائرل

image

“واللہ کوئی فلک کو یہ بتائے کہ میرے پاس دنیا کا سب سے بہترین شخص پہلے ہی موجود ہے جو فلک شبیر خود ہیں“

یہ کہنا ہے صف اول کی اداکارہ سارہ خان کا جنھوں نے اپنے انسٹاگرام پر شوہر فلک شبیر کو ٹیگ کرتے ہوئے پوسٹ شئیر کی اور ساتھ ہی شوہر سے ملنے والے قیمتی تحفے کی تصاویر بھی پوسٹ کیں۔

اپنی اہلیہ سارہ خان سے محبت کا اظہار کرنے کے لیے ہر وقت تیار رہنے والے گلوکار فلک شبیر کبھی تو سارہ کو مہنگے تفریحی دوروں پر لے کر جاتے ہیںتو کبھی خوبصورت اور قیمتی تحفے دیتے نظر آتے ہیں۔ اس بار بھی انھوں نے اہلیہ کو مہنگا اور قیمتی ترین تحفہ دے کر حیران کردیا ہے۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ سارہ خان اور ان کی بیٹی عالیانہ فلک مرسڈیز بینز میں بیٹھی ہوئی ہیں۔ سارہ کا کہنا ہے کہ وہ ایک تفریحی مقام پر موجود تھیں جہاں فلک نے نئی گاڑی کی چابیاں مجھے دیتے ہوئے کہا کہ بیگم آپ دنیا کی بہترین چیزوں حاصل کرنے کی حقدار ہیں۔

اس کے ساتھ ہی سارہ نے انسٹاگرام اسٹوری پر اس موقع کی ویڈیو بھی شئیر کی جس میں فلک ان کے ہاتھ میں گاڑی کی چابیاں تھما رہے تھے۔

You May Also Like :
مزید