پاکستان میں فیملی ولاگنگ بہت بڑا رجحان بن گیا ہے،کئی یو ٹیوبرز روزانہ کی بنیاد پر اپنی روز مرہ زندگی کا اشتراک کرتے ہیںجبکہ یو ٹیوب کی طرف سے معاوضے کی ادائیگی کی وجہ سے فیملی ولاگنگ کا سلسلہ بڑھتا جارہا ہے، اسد اور نمرہ 18 سال کی عمر میں شادی کی وجہ سے مشہور ہوئے جس کے بعد دونوں نے سوشل میڈیا پروفائلز بھی بنائے اور ولاگنگ شروع کی۔
اسد پرویز نے اس وقت سب کو چونکا دیا جب انہوں نے کہا کہ وہ اسلام کی وجہ سے اب سے اپنی فیملی کو نہیں دکھائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ محسوس کر رہے تھے کہ یہ ٹھیک نہیں ہے لیکن وہ خود کو آگے بڑھاتے رہے۔
اسد کا کہنا ہے کہ بہت غور کرنے کے بعد آخر کار اس نتیجے پر پہنچے کہ وہ اپنے گھر والوں کو نہیں دکھائیں گے اور اچانک اعلان کر دیا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ نمرہ کو سوشل میڈیا پر رہنے میں کبھی دلچسپی نہیں تھی۔ اس طرح وہ اس فیصلے سے بہت خوش ہے اور اس کی حمایت کرتی ہے۔
اسد نے بتایا کہ لاکھوں لوگ ان کی پیروی کر رہے تھے اور ان دونوں کو مخالف جنس سے پیغامات موصول ہوتے ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ان کے دونوں فونز پر قابل رسائی ہیں اس لیے کوئی پرائیویسی نہیں ہے ، ہماری زندگی پر اس کا منفی اثر پڑرہا تھا۔