ان کو دیکھ کر سجل کے لئے برا لگتا ہے کیونکہ۔۔ احد رضامیر اور رمشا خان کو ساتھ دیکھ کر مداحوں کے تبصرے

image

حال ہی میں ہونے والی ایک ایوارڈز تقریب میں نامور اداکار احد رضا میر اور رمشا خان کو "بہترین آن اسکرین جوڑی" کا ایوارڈ ملنے پر مداحوں نے سجل علی کی یادیں تازہ کر دیں۔

2022 کے ایک مقبول ڈرامے میں شاندار کیمسٹری کے باعث احد اور رمشا کو اس اعزاز سے نوازا گیا، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ مداحوں نے اس موقع پر احد اور سجل علی کی پرانی جوڑی کو یاد کیا، جب وہ بھی اسی طرح کا ایوارڈ جیت چکے تھے۔ سوشل میڈیا پر پرانی ویڈیوز ایک بار پھر زیر گردش ہیں، جن میں احد اور سجل کو ایک ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

مداحوں کی جانب سے کیے جانے والے تبصروں میں سجل اور احد کی جوڑی کی تعریف اور ماضی کی یادیں نمایاں ہیں۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ سوشل میڈیا پر احد رضا میر اور رمشا خان کے درمیان مبینہ رومانوی تعلقات کی خبریں زیر بحث رہتی ہیں، مگر دونوں نے ان افواہوں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

یاد رہے کہ احد رضا میر اور سجل علی کے درمیان شادی کے بعد 2022 میں علیحدگی کی افواہیں زور پکڑنے لگیں۔ ان کی شادی مارچ 2020 میں ہوئی تھی، اور شادی کے ایک سال بعد ہی ان کے درمیان اختلافات کی خبریں سامنے آنا شروع ہو گئیں، جو بالآخر طلاق کی خبروں میں تبدیل ہو گئیں۔

دونوں ستاروں نے اب تک اپنی ذاتی زندگی پر کوئی بیان نہیں دیا، تاہم احد کی عدم موجودگی صبور علی کی شادی میں بھی محسوس کی گئی، جس نے افواہوں کو مزید ہوا دی۔

You May Also Like :
مزید