فرحان سعید نے بیٹی کے ہمراہ پہلی تصویر شیئر کر دی ۔۔ عروہ اور فرحان نے بیٹی کے 1 ماہ کے ہونے کی خوشی کیسے منائی؟

image

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف جوڑی فرحان سعید اور عروہ حسین کے یہاں گزشتہ ماہ بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام انہوں نے جہاں آراء رکھا ہے۔

اب بچی کے 1 ماہ کے ہونے پر جوڑے نے ایک خوبصورت سا کیک کاٹ کر اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے۔

عروہ نے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ، "آراء ایک ماہ کی ہوگئی اور اسی کے ساتھ ہمارا امریکا کا ٹِرپ بھی ختم ہوا۔"

ساتھ ہی فرحان سعید نے اپنی نومولود بیٹی جہاں آرا سعید کے ساتھ پہلی تصویر بھی شیئر کی ہے۔

انسٹاگرام پر فرحان نے اپنی ننھی گڑیا کے ساتھ 2 مختلف تصاویر شیئر کی ہیں، جسے دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ سفر پر روانہ ہونے والے ہیں۔

تصویر میں فرحان ننھی پری کو "بے بی کیرئیر بیلٹ" کی مدد سے اُٹھائے ہوئے ہیں۔ اور ساتھ ہی کیپشن دیا ہے، "نیو ٹریول پروٹوکول، الحمداللّٰہ"۔

اور آخر میں تصویر کھینچنے کا کریڈٹ عروہ کو دیتے ہوئے ان کا بھی شکریہ ادا کیا۔

You May Also Like :
مزید