جیا ناراض ہوجاتی تھیں تو امیتابھ انھیں۔۔ شادی سے پہلے جیا کتنے نخرے کرتی تھیں؟ فریدہ جلال نے آنکھوں دیکھا حال بیان کردیا

image

“یہ اس زمانے کی بات ہے جب یہ امیتابھ بچن اور جیا بچن ایک دوسرے سے شادی کرنے والے تھے۔ جیا جب امیتابھ سے ناراض ہوتی تھیں تو وہ انہیں تاج ہوٹل میں چائے پلاتے تھے“

یہ کہنا ہے سینئر ادکارہ فریدہ جلال کا جنھوں نے کرئی سالوں بعد حال ہی میں ہیرا منڈی سیریز میں دادی کا کردار ادا کیا ہے اور ایک بار پھر لائم لائٹ کا حصہ بن گئی ہیں۔ حال ہی میں میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے فریدہ جلال نے پرانی یادیں تازہ کرتے ہوئے جیا بچن اور امیتابھ کے رشتے کے متعلق دلچسپ باتیں کیں۔

فریدہ جلال کا کہنا تھا کہ میں کار کی پچھلی سیٹ پر بیٹھ کر یہ مناظر دیکھ رہی ہوتی تھی کہ امیتابھ بچن کیسے جیا کے ناز نخرے برداشت کرتے اور انہیں منانے کی کوشش کررہے ہوتے تھے۔ جہاں تک بات مجھے ساتھ لے جانے کی تھی تو میں ہمیشہ ان سے کہتی تھی کہ رات کے 11 یا 12 بجے آپ کے ساتھ میں کیا کروں گی اور آپ کے ساتھ تو میں کباب میں ہڈی ہی لگوں گی۔

فریدہ جلال کا کہنا تھا کہ میں رات میں جلد سونے والی لڑکی تھیلیکن امیتابھ اور جیا اکثڑ اپنے ساتھ لے جاتے تھے جس پر مجھے خوشی بھی ہوتی تھی کیونکہ یہ دونوں میرے بہت اچھے اور پرانے دوست ہیں ،اور یہ مجھے فریدہ نہیں بلکہ فری کہہ کر پکارتے ہیں۔

You May Also Like :
مزید