"1964 میں جب میں 4 برس کی تھی تو جنسی ہراسانی کا شکار ہویی تھی. ان واقعات کی یادیں مٹانا ناممکن ہے. چاہے 6 برس گزرے ہوں یا 60 برس، بچہ ایسی باتیں پوری زندگی نہیں بھولتا. آج میری عمر 64 ہے اور مجھے وہ پورا واقعہ اور اس سے جڑی تمام باتیں اچھی طرح یاد ہیں. جب چھوٹی تھی تو اپنی ماں سے یہ باتیں نہیں کہہ پاتی تھی. آج بھی کسی بچی کے ساتھ جنسی ہراسانی کے واقعات کا سنتی ہوں تو ڈر جاتی ہوں اور بچی کی مدد کرنے کی کوشش کرتی ہوں. اسی طرح زینب کو انصاف دلانے کے لیے اس کے والد سے ملاقات ہوئی"
یہ کہنا ہے ماضی کی معروف اداکارہ فریال گوہر کا جنھوں نے مسرت مصباح کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کرتے ہوئے بچپن میں پیش آئے جنسی ہراسانی کا واقعہ سنایا اور رو پڑیں.
فریال گوہر کا کہنا تھا کہ اگر کسی بچی کے ساتھ جنسی ہراسانی کا واقعہ پیش آتا ہے تو گھر والے اسے تسلیم نہیں کرتے یا سامنے نہیں لاتے لیکن زینب کے والد نے اپنی بچی کے مجرم کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جو قابل فخر بات ہے.