اس سے اچھا کیا ہوگا کہ میں دپیکا پڈوکون جیسی لگتی ہوں ۔۔ فریال محمود خود کا موازنہ دپیکا سے کیوں کرتی ہیں؟ دیکھئے ویڈیو

image

پاکستانی شوبزکی معروف اداکارہ و ماڈل فریال محمود نے مداحوں کی جانب سے خود کو بھارتی اداکارہ دپیکا پڈوکون کی طرح دکھائی دینے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران فریال محمود کا ایک مختصر سا کلپ وائرل ہو گیا ہے جس میں وہ انتہائی خوش دکھائی دے رہی ہیں۔

فریال محمود کی اس خوشی کی وجہ کچھ اور نہیں بلکہ خود کا مداحوں کی جانب سے دپیکا پڈوکون سے کیے جانے والا موازنہ ہے۔

فریال محمود کے مطابق وہ دپیکا پڈوکون کی بہت بڑی مداح ہیں۔

اداکارہ کا انٹرویو کے دوران کہنا ہے کہ اُنہیں بہت اچھا لگتا ہے کہ جب اُنہیں کوئی کہتا ہے کہ وہ دپیکا پڈوکون جیسی نظر آتی ہیں۔

You May Also Like :
مزید