فلموں میں کام اس لئے نہیں کرتی کیونکہ برسوں سے ٹی وی ڈراموں میں اداکاری تک محدود کیوں ہیں؟ فاطمہ آفندی نے انوکھی وجہ بتا دی

image

"فلموں میں آئٹم سانگ ہوتے ہیں لیکن اگر وہ نہ بھی ہوں پھر بھی فلموں میں کام کرنے کے لیے مختلف مطالبات کیے جاتے ہیں. میں ابھی فلموں میں کام کرنے کے لیے تیار نہیں ہوں نہ فلموں میں خود کر پرسکون محسوس کرسکوں گی"

یہ کہنا ہے اداکارہ فاطمہ آفندی کا جنھوں نے اعجاز اسلم کو انٹرویو دیتے ہوئے فلموں میں کام نہ کرنے کی وجہ بتائی

عرصے سے خود کو ڈراموں تک محدود رکھنے والی اداکارہ فاطمہ آفندی کا کہنا ہے کہ وہ ڈراموں میں خود کو زیادہ پر سکون محسوس کرتی ہیں اور انہیں ڈراموں میں ہی اداکاری کرنا اچھی لگتی ہے۔

"ایسا لگتا ہے جیسے میں ڈراموں میں کام کرنے کے لئے ہر روز ٹی وی پر آتی ہوں جیسے لوگوں سے گھروں میں جاکر ملتی رہی ہوں. مستقبل میں بھی فلموں میں کام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں"

واضح رہے کہ ماضی میں فاطمہ آفندی بھارتی فلم کی پیش کش ٹھکرانے کا انکشاف بھی کرچکی ہیں. ان کا موقف تھا کہ فلموں میں جسم کی نمائش کرنی پڑتی ہے جو ان کو پسند نہیں.

You May Also Like :
مزید