شوہر کو دوسری شادی کی اجازت کیوں دے دی؟ فاطمہ آفندی کا شوہر کے رویے کے بارے میں نیا انکشاف

image

"مرد کو سماجی جانور کہا جاتا ہے، کیوں کہ اسے ہر وقت محبت کے لیے کوئی نہ کوئی چاہیے ہوتا ہے. اسی لئے میں نے اپنے شوہر کو دوسری شادی کی اجازت دے رکھی ہے"

یہ کہنا ہے اداکارہ فاطمہ آفندی کا جنھوں نے احمد علی بٹ کے پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے دوسری شادی کے موضوع پر کھل کر گفتگو کی.

فاطمہ آفندی کا کہنا تھا کہ انسان کو جس چیز سے روکا جائے اس کو اسی چیز میں کشش محسوس ہوتی ہے. میں جانتی ہوں ارسلان دوسری شادی نہیں کریں گے اس لیے میں نے انھیں اجازت دے دی.

فاطمہ آفندی کی بات کے جواب میں احمد علی بٹ کا کہنا تھا کہ فاطمہ نام کی خواتین اپنے شوہروں کو دوسری شادی کی اجازت دے دیتی ہیں۔ واضح ریے کہ احمد علی بٹ کی اہلیہ کا نام بھی فاطمہ ہے جبکہ شو کی مہمان فاطمہ آفندی کی شادی اداکار ارسلان کنور سے ہوئی ہے اور دونوں کے دو بچے ہیں.

You May Also Like :
مزید