فواد خان پاکستان کے سب سے بڑے سپر اسٹار ہیں، وہ بعد میں بالی ووڈ میں نظر آئے اور سونم کپور کے ساتھ فلم 'خوبصورت' میں اپنے ڈیبیو کے بعد بالی ووڈ کے بڑے ناموں میں سے ایک بن گئے۔ فواد خان نے کپور اینڈ سنز اور اے دل ہے مشکل، جیسی فلموں میں بہترین اداکاری کی۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیاسی کشیدگی کے بعد معاملات خراب ہوگئے۔
فواد خان پر بھارت میں پابندی عائد تھی اور اس کے بعد سے انہوں نے بالی ووڈ میں کام نہیں کیا۔ لیکن لگتا ہے کہ جوار بدل رہا ہے اور فواد خان اب بالی ووڈ میں واپس اینٹری لے لی۔
وہ ایک فلم میں وانی کپور کے ساتھ کام کرنے کے لیے بالکل تیار ہیں جس کی شوٹنگ مکمل طور پر برطانیہ میں کی جائے گی۔ وانی کپور نے بے فکرے، وار اور چندیگڑ کرے عاشقی جیسی فلموں میں کام کیا ہے۔
یہ ایک رومینٹک کامیڈی فلم ہے، جس میں یہ جوڑی دو دل شکستہ لوگوں کا کردار ادا کرے گی جو ایک ساتھ آتے ہیں اور بالآخر محبت میں پڑ جاتے ہیں۔ اس فلم کی ہدایت کاری آرتی باگدی کریں گی اور اسے وویک بی اگروال اور دیوانگ ڈھولکیا پروڈیوس کریں گے۔
اب دیکھتے ہیں کہ اس پروجیکٹ کیا رسپانس آتا ہے اور لوگ فواد خان کی بالی ووڈ میں واپسی کو کیسے لیتے ہیں۔