مرد مجھ سے تعلقات بڑھانے کی کرتے ہیں، لیکن۔۔ فیصل قریشی کا ہم جنس پرستی اور شوبز انڈسٹری سے متعلق انکشاف

image

فیصل قریشی پاکستانی شوبز انڈسٹری کا ایک بہت بڑا نام ہیں جنہیں ہر کوئی جانتا اور ان کے بہترین کام کو مانتا ہے۔ حال ہی میں انہوں نے ایک پوڈکاسٹ میں ہم جنس پرستی، عورت مارچ اور شوبز اانڈسٹری کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

انہوں نے بتایا کہ، انڈسٹری میں کئی لابیز کام کر رہی ہیں، اگر آپ کسی لابی کا حصہ نہیں ہیں تو آپ کے لیئے کام کرنا مشکل ہے، اور ان اداکاروں کا حال برا ہے۔

فیصل قریشی نے یہ انکشاف بھی کیا کہ، مرد حضرات ان سے مراسم بڑھانے کی کوشش کرتے ہیں اور جب وہ ایسا کرتے ہیں تو مجھے ہنسی آتی ہے۔ میرا دل کرتا ہے دو چانٹے لگا کر پیچھے ہٹاؤں۔

اس پر انہوں نے مزید کہا کہ، ہمارے مذہب میں ہم جنس پرستی حرام ہے اور یہ کسی صورت قابل قبول یا جائز نہیں ہے، کیونکہ اللّٰہ تعالیٰ نے مرد اور عورت کو ایک دوسرے کے لیئے بنایا ہے اگر ہم اس کے کام میں مداخلت کریں تو یہ سخت گناہ اور عذاب کا باعث ہے۔

فیصل قریشی نے عورت مارچ پر بھی اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ، اے سی والے کمروں میں بیٹھ کر بڑی بڑی باتیں کرنا بہت آسان ہے، جو ملک میں ہو رہا ہے، جہاں تک میرے پاس کچھ معاملات ہے، وہ حیران کُن ہے۔ میں نے لوگوں کی کہانی سنی تو پریشان ہو گیا کہ پاکستان جیسے ملک میں لوگ ایسا کیسے کر سکتے ہیں۔

اس سے پہلے بھی فیصل نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ، ہمارے یہاں متعدد تعلقات رکھنے والے کو مارڈرن جبکہ دوسری بیوی یا پھر طلاق کے بعد شادی کرنے والے لوگوں کو غلط سمجھا جاتا ہے۔ اور آج کے اس دور میں حرام آسان اور حلال کام کرنا مشکل ہو گیا ہے۔

You May Also Like :
مزید