"گھر میں بیکار بیٹھی رہنے والی عورتیں اپنے شوہروں پر شک کرتی ہیں. میں نے کبھی اپنے شوہر پر شک نہیں کیا"
یہ کہنا ہے سینیئر اداکارہ فضیلہ قاضی کا جنھوں نے اپنے شوہر اعر بچوں کے ہمراہ نجی چینل کے انٹرویو میں شرکت کی اور بہت سے موضوعات پر کھل کر گفتگو کی.
فضیلہ کا کہنا تھا کہ آج کل عورتیں اپنے بچوں کو موبائل پکڑا کر جان چھڑا لیتی ہیں اور خود پورا دن ٹی وی دیکھتی رہتی ہیں۔ اگر کسی ڈرامے میں شوہر کو بے وفائی کرتا ہے تو وہ اسے خود پر طاری کر کے اپنے شوہروں پر شک کرنے لگتی ہیں. اس سے بہتر ہے کہ خواتین خود کو گھر اور بچوں میں مصروف رکھیں اور ڈراموں کو ڈراموں کی حد تک ہی رہنے دیں۔
گھر کے کاموں سے متعلق فضیلہ کا کہنا تھا کہ گھر کے سارے افراد کام میں ان کا ہاتھ بٹاتے ہیں. ان کی مدد کرتے ہیں اور اگر کوئی مدد نہیں آتا تو پھر اسے ان کے غصے کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔
"میرے دونوں بیٹے گھر کے کاموں میں مدد کرتے ہیں جبکہ چھوٹے بیٹے کو بہت اچھا کھانا بھی پکانا آتا ہے. اور اب تو بڑی بہو نے بھی سسرال کے پکوان سیکھ لیئے ہیں۔ اس کے علاوہ قیصر نظامانی بھی گھر کام میں ہاتھ بٹاتے ہیں. ہم دونوں نے مل کر اپنے بچوں کی تربیت کی ہے."