اس سے اچھا جوڑا تو دوسروں کی شادی میں پہن لیتے ہیں۔۔ فیروز خان کی دلہن کے جوڑے کی قیمت کیا ہے؟ جان کر لوگ تنقید کرنے لگے

image

فیروز خان کی اچانک مایوں اور پھر شادی کی ویڈیوز سامنے آئیں تو مداح حیران رہ گئے. البتہ کچھ دیر بعد فیروز خان نے بھی اپنی دوسری شادی کی تصاویر شئیر کر دیں اور ساتھ ہی بہت خوبصورت انداز میں اہلیہ کو خوش آمدید کہا ہے. دیکھیں

انسٹاگرام پوسٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فیروز خان اپنی نئی نویلی دلہن دعا کے ساتھ خوشگوار موڈ میں بیٹھے ہیں. ساتھ ہی فیروز نے کیپشن میں لکھا کہ "میری زندگی میں خوش آمدید. گورجیس"

جبکہ حمائمہ ملک نے بھائی بھابھی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ جوڑی جنت میں بنائی گئی تھی.

البتہ کچھ صارفین نے فیروز اور ان کی دلہن کے لباس پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر فیروز اپنے سارے ارمان پہلی شادی میں پورے کرچکے تو اس میں دلہن کا کیا قصور ہے. جبکہ کچھ صارفین نے دلہن کا جوڑے کو انتہائی سستا قرار دیا. تبصرے کرنے والوں کا کہنا ہے کہ اس سے اچھا جوڑا تو لوگ کزن کی شادی میں پہن لیتے ہیں.

واضح رہے کہ فیروز خان کی دلہن کا جوڑا ’افروزہ آفیشل’کا شاہکار ہے۔جو انکی ویب سائٹ پر بآسانی دیکھا جاسکتا ہے۔ گلاب پوش نامی اس لباس کی قیمت صرف 18 ہزار 500 روپے ہے. البتہ نجی چینل کے نمائندے سے بات چیت پر برانڈ کا کہنا ہے کہ ان سلے جوڑے کی قیمت 18 ہزار جبکہ سلوا کر اس کی قیمت 30 ہزار 5 سو روپے ہے.

کچھ صارفین نے دعا فیروز کے لباس کو ہیرا منڈی سیریز کے لباس سے بھی تشبیہہ دی اور نقل کرنے کا الزام لگایا.

You May Also Like :
مزید