اسی لیے ماں کے حقوق باپ سے زیادہ ہیں۔۔ فیروز خان کی دوسری شادی کے دن علیزے نے بیٹی کے ساتھ تصویر شئیر کردی! صارفین کے تبصرے

image

"یہی ہوتا ہے. طلاق ہوجائے تو مرد گھر بسانے میں دیر نہیں کرتا جبکہ عورت بچے پالتی رہ جاتی ہے"

"اگر مرد برا ہو تو اولاد ہی عورت کی اصل جیت ہوتی ہے. وہ اس کے سہارے زندگی گزار دیتی ہے"

"شاید اسی لیے ماں کے حقوق بھی باپ سے زیادہ ہیں کیونکہ یہی فرق ہے.

یہ کہنا ہے سوشل میڈیا صارفین کا جو اداکار فیروز خان کی اچانک دوسری شادی کی ویڈیوز دیکھ کر ان کی سابقہ اہلیہ کے بارے میں بھی سوچ رہے ہیں. دوسری طرف فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزے نے اپنی ننھی منی بیٹی کے ساتھ تصویر اسٹوری پر شئیر کی ہے.

علیزے اور فیروز کی بات کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی مثال بھی دے رہے ہیں کہ کس طرح شعیب طلاق کے بعد اداکارہ ثنا کے ساتھ خوشگوار زندگی بسر کررہے ہیں جبکہ ثانیہ بیٹے ازہان کے ساتھ زندگی گزار رہی ہیں.

کچھ صارفین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ؛س طرح کی طلاقوں کا اثر بچوں پر بھی ہوتا ہے کیونکہ وہ میڈیا کی وجہ سے اپنے والدین کے ماضی سے واقف ہوتے ہیں.

واضح رہے کہ اداکار فیروز خان کے دو بچوں میں سے بیٹے کی کسٹڈی ان کے پاس ہے جبکہ بیٹی کے لئے وہ ماہانہ اخراجات کی مد میں عدالت کی طے کردہ رقم بھیجتے ہیں.

You May Also Like :
مزید