حال ہی میں دوسری بار دلہا بننے والے فیروز خان نے میڈیا کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی ہے. آئے روز وہ اپنی نئی نویلی دلہن کے ساتھ تصاویر اپلوڈ کرتے ہیں جس کو سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی ملتی ہے.
البتہ اس بار فیروز خان نے اپنی دلہن کے ساتھ تصویر پوسٹ کرنے کے ساتھ ان کے نام اور پیشے سے متعلق بھی بتایا ہے.
فیروز خان نے گزشتہ روز مداحوں کو جمعے کی مبارکباد باد دیتے ہوئے لکھا کہ’آپ سب کو جمعہ مبارک ہو، ہمیشہ آپ سب کا فیروز خان۔ جبکہ ساتھ ہی اپنی اور اہلیہ کی تصویر کے ساتھ ہیش ٹیگ شیئر لکھا جس کے مطابق فیروز خان کی دوسری اہلیہ کا نام دعا نہیں بلکہ زینب ہے اور وہ ذہنی امراض کی ڈاکٹر ہیں۔
