جیکولین فرنینڈس کی رہائشی عمارت میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی، اداکارہ کس حالت میں ہیں؟ ویڈیو سامنے آگئی

image

مقبول بھارتی اداکارہ جیکولین فرنینڈس کی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ان کی رہائشی عمارت ممبئی کے علاقے ناروج ہل میں واقع ہے۔ آگ بلڈنگ کے 17 ویں منزل پر لگی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آگ لگنے کے بعد فائر بریگیڈ کا عملہ اپنی گاڑیوں اور مشینوں کے ساتھ متاثرہ مقام پر پہنچا، مقامی افراد نے بتایا کہ آگ تیرہویں منزل کے ایک کچن میں لگی تھی۔

اطلاعات کے مطابق بھارتی اداکارہ جیکولین فرنینڈس اس بلڈنگ کے ایک فائیو بی ایچ کی پرتعیش رہائش گاہ میں رہائش پذیر ہیں، آگ شام آٹھ بجے لگی، ریسکیو عملہ آگ پر قابو پانے میں کامیاب ہوگیا تھا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جیکولین فرنینڈس اس عمارت کے ایک فائیو بی ایچ کی پرتعیش رہائش گاہ میں مقیم ہیں لیکن جس وقت یہ واقعہ پیش آیا تو اداکارہ اپنی رہائش گاہ پر موجود نہیں تھیں بلکہ کہا جارہا ہے کہ اداکارہ ان دنوں کام کے سلسلے میں دبئی میں موجود ہیں۔

You May Also Like :
مزید