تھپڑ سے نہیں دلہن بننے سے ڈر لگتا ہے فضا علی خواہش کے باوجود دوبارہ شادی کیوں نہیں کرنا چاہتیں؟

image

"مجھے ہمیشہ سے دلہن بننے کا بہت شوق تھا اور خواہش تھی کہ میرے بہت سارے بچے ہوں لیکن میری ایک ہی بیٹی ہے. ویسے تو کئی بار فوٹو شوٹ اور ڈیزائنر کپڑوں والی دلہن بنی ہوں لیکن اصلی دلہن والا خواب اب ختم ہوگیا. اب بس جینا ہے"

یہ کہنا ہے مشہور اداکارہ اور ماڈل فضا علی کا جنھوں نے حال ہی میں ایک شو میں شرکت کرتے ہوئے اپنی نجی زندگی کی تلخ حقیقتیں بیان کردیں.

فضا علی نے پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ انھوں نے نئے رشتے بنانے کی بہت کوشش کی.

"دو سے تین بار لوگوں کے بارے میں سوچا لیکن لوگ بہت برے ہوتے ہیں وہ قید کرنا چاہتے ہیں. لوگوں کو فضا علی بھی چاہئے اور پھر اسے مٹھی میں بھی بند کرنا ہے. کوئی میری زندگی کو قبر تو نہیں بناسکتا. میں نے آج تک اپنی زندگی میں جو بھی کام کیا ہے اس سے مطمئن ہوں. میں نے کبھی کوئی گناہ یا غلط کام نہیں کیا ہمیشہ صاف اور پاک کام کیا ہے صحیح طریقے سے"

بات کو ہلکے پھلکے انداز میں گھماتے ہوئے فضا علی نے مذاق میں کہا کہ انھیں تھپڑ سے ڈر نہیں لگتا بلکہ دلہن بننے سے ڈر لگتا ہے.

You May Also Like :
مزید