یہ اپنی خالہ کی شوگر چیک کرتی اور باتھ روم لے کر جاتی تھی ۔۔ فضا علی نے اپنی 9 سالہ بیٹی کے بارے میں کیا بتایا؟

image

"میری بہن کو ہم علاج کے لئے لائے تھے لیکن اب ان کا انتقال ہوچکا ہے. میری بیٹی فرال 9 برس کی ہے اور وہی آپی کی شوگر چیک کرتی تھی انھیں انجیکشن لگاتی تھی یہاں تک کہ باتھ روم بھی لے جاتی تھی"

یہ کہنا ہے فضا علی کا جنھوں نے ایک انٹرویو میں بیٹی کے ساتھ شرکت کی. فضا علی نے بتایا کہ ان کی بیٹی ویسے تو بہت چھوٹی ہے لیکن حساس بچی ہے.

"جب میں خاموش یا اداس بیٹھی ہوتی ہوں تو فرال آجاتی ہے اور کہتی ہے ماما سوشل میڈیا دیکھیں یا کوئی مووی دیکھتے ہیں. اس کو فوراً پتا چل جاتا ہے کہ ماما کسی سوچ میں گم ہیں"

دوسری طرف فرال نے کہا کہ ماما اداس ہوں تو پتا چل جاتا ہے. فضا علی کہتی ہیں کہ فرال کو اس بات کی اجازت نہیں ہے کہ وہ اسکول میں گھر کی بات کریں وہ بس اپنے دوستوں سے یہی کہتی ہیں کہ کل گھر میں یہ پکا تھا آج یہ پکا ہے آ کر کھا لو.

فرال نے بتایا کہ وہ بڑی ہو کر ڈاکٹر بننا چاہتی ہیں اس کے علاوہ ان کی آئیڈیل ان کی ماما ہیں اور وہ اپنی ماما جیسا بننا چاہتی ہیں.

You May Also Like :
مزید