فضا علی تیسری شادی کس سے کریں گی؟ تیسرے شوہر اور سسرال والوں کے لئے شرط بیان کردی

image

"میرا ایک جگہ رشتہ طے ہوا تھا اور لڑکے اور اس کے گھر والے اس بات پر بھی تیار تھے کہ میری بیٹی فرال ساتھ رہے گہ لیکن انھوں نے یہ شرط رکھ دی کہ فرال اپنے سگے باپ سے کبھی نہیں ملے گی"

یہ کہنا ہے ٹی وی میزبان اور گلوکارہ فضا علی کا جنھوں نے اپنی تیسری شادی کے متعلق گفتگو کی

فضا علی کا کہنا تھا کہ باپ اور بیٹی کے رشتے کو میں ختم نہیں کرسکتی. ایسا سوچنا بھی غلط ہے اس لئے میں نے وہ رشتہ توڑ دیا. اس کے علاوہ بھی بہت سے رشتے آئے مگر سب کو بیٹی سے مسئلہ تھا. میں تبھی تیسری شادی کروں گی جب کوئی میری بیٹی کو بغیر کسی شرط کے اپنائے گا.

واضح رہے کہ فضا علی نے پہلی شادی 2007 میں فواد فاروق کے ساتھ کی اور دونوں کی ایک بیٹی فرال ہے. جبکہ 3 سال بعد دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی۔ اس کے بعد فضا علی نے دوسری شادی 2018 میں کاروباری شخصیت ایاز ملک سے شادی کی اور اس شادی کا انجام بھی طلاق کی صورت نکلا.

You May Also Like :
مزید