گرمیاں آتے ہی خواتین کی خریداری میں بھی تیزی آجاتی ہے۔ دکانوں میں لگے طرح طرح کے خوبصورت اور خوش رنگ کپڑے خواتین کی توجہ کا مرکز بن جاتے ہیں۔ ایسے میں اکثر خواتین تذبذب کا شکار ہوجاتی ہیں کہ گرمیوں میں کس طرح کا اور کس رنگ کا لباس زیب تن کیا جائے تا کہ وہ باقی خواتین سے پیچھے نہ رہ جائیں۔
ہلکے رنگ:
گرمیوں میں آج کل لڑکیاں ذیادہ تر ہلکے رنگ پہننا پسند کررہی ہیں کیونکہ ایسے رنگ آنکھوں کو ٹھنڈک دیتے ہیں اور ہلکے پن کا احساس بھی دلاتے ہیں اور ویسے بھی آجکل خواتین بھاری اور بھرے ہوئے کپڑوں کی جگہ سادہ اور ہلکے لباس کو ترجیح دیتی ہیں۔
آج ہم ایسے ہی کچھ مختلف ڈیزائنز کے بارے میں بات کریں گے
مختلف ڈیزائن کی اقسام:
خواتین کے کپڑوں میں بہت سی اقسام دیکھی جاتی ہیں ہر کوئی اپنی پسند کے مطابق ان میں سے انتخاب کرتا ہے، آئیے ان ڈیزائنز پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔
شارٹ شرٹ اور ٹراؤزر:
:
اس طرح کے ڈیزائن لڑکیوں میں بہت مقبول ہے اور یہ آپکو کسی بھی دکان سے با آسانی مل جائینگے، یہ گرمیوں کے لحاظ سے بہترین ہے ایسے لباس آپ آفس اور کسی کے گھر وغیرہ آنے جانے میں بھی پہن سکتی ہیں کیونکہ اس میں رنگ بھی مناسب ہیں اور یہ پہننے کے بعد اچھا بھی لگتا ہے ۔ آج کل ڈراموں میں اداکارائیں بھی اسی طرح کے ڈزائنز کا چناؤ کرتی ہیں۔
لانگ فراک:
اس طرح کے لانگ فراک بھی آج کل کافی فیشن میں ہیں، خاص طور پرکالج اور یونیورسٹی جانے والی لڑکیاں اسے آرام سے پہن سکتی ہیں کیونکہ یہ نہ صرف دیکھنے میں اچھے لگتے ہیں بلکہ گرمی کے اعتبار سے کافی ہلکے اور قیمت کے لحاظ سے بہت مناسب بھی ہوتے ہیں۔ اور جو لڑکیاں حجاب کرتی ہیں وہ اسکے ساتھ اسکارف بھی پہن سکتی ہیں۔
پھول پرنٹ (فلورل):
پھول ہر لڑکی کواچھے لگتے ہیں اسکی خوبصورتی کی وجہ سے اس لیے پھولوں کے ذیزائن والے کپڑوں کو بھی بہت پسند کیا جاتا ہے۔ اور اس طرح کے لباس تاذگی کا احساس دلاتے ہیں اور اسے پہننےکے بعد آپ کی حوبصورتی میں مزید اضافہ ہوگا اورلوگ آپ کی طرف متوجہ بھی ہونگے۔ پھول پرنٹ کے کپرے آپ پکنک اور سمندر کنارے جاتے ہوئے بھی پین سکتی ہیں۔