گرمیوں میں آپ بھی ہرتقریب میں بہتے ہوئے میک اپ کے ساتھ پہنچتی ہیں،تو ہماری یہ ٹپس آزمائیں اورہردم فریش اورخوبصورت نظرآئیں

image

گرمی کے موسم میں اور وہ بھی دوپہر کے وقت میک اپ کرنا اور اس کو برقرار رکھنا بڑا مشکل نظر آتا ہے لیکن اگر درج ذیل اصول اپنالیئے جائیں تو کوئی شک نہیں کہ آپ بہترین میک اپ کرسکیں گی ۔ گرمی میں میک اپ کے حوالے سے جو چیزیں آپ کو درکار ہوتی ہیں وہ صرف کچھ آسان ٹپس ہیں۔ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ یہ سادہ آسان تجاویز آپ کی اسکن کو بہت خوبصورت لک دے دیں گی۔

دوپہر کے وقت میک اپ:

دھوپ کی شدت آپ کی اسکن کو جھلسا سکتی ہے اس لیے آپ کو سن اسکرین کا باقاعدہ استعمال کرنا چاہئے۔ جب آپ سن اسکرین لگانے کے بعد کریمی گولڈن فیس پاؤڈر اپنے چہرے پر لگائیں یہ فیس پاؤڈر آپ کے چہرے پر موجود قدرتی چکنائی کو کم کرتا اور اسے نمایاں ہونے سے روکتا ہے۔

اس کے بعد برونزر چہرے پر اپلائی کریں اس سے آپ کی اسکن کو گلو ملتی ہے برونزرلگاتے وقت اپنے گالوں کی ہڈی‘ ماتھے کے بیچ اور ناک کے ابھار اور تھوڑی پر زیادہ توجہ دیں برانزر اپنے اسکن ٹون سے میچ کرتا ہوا استعمال کرنا چاہئے۔

آنکھوں کے اوپر ہلکے رنگ کے آئی شیڈز کا استعمال کریں جیسے ہلکا براؤن‘ لائٹ گرے یا پھر پیچ کلر۔ آنکھوں پر آئی شیڈز لگاتے وقت آنکھوں کے اندرونی کونوں پر بھی شیڈز لگائیں اس طرح شیڈز لگانے سے آپ کی آنکھیں نمایاں ہونے کے ساتھ ساتھ خوبصورت بھی لگنے لگیں گی۔

اپنے میک اپ کو مکمل کرتے ہوئے ہونٹوں پر ہلکا گلابی یا پھر پیچ کلر کی لپ اسٹک لگائیں اگر آپ لپ اسٹک نہیں لگانا چاہتی تو آپ مذکورہ بالا انہی کلرزمیں سے لپ گلوس کا استعمال کرسکتی ہیں۔

گرمیوں کی تقریبات:

اس سلسلے میں آپ اپنے چہرے پر موئسچرائزر، بی بی کریم اور برانزر کا استعمال کریں بی بی کریم اور ہلکا موئسچرائزمیک اپ بیس کا بہترین امتزاج میں یہ دونوں اسکن پر جادوئی اثر دکھاتے ہیں گرمیوں میں یہ اس لیے بھی فائدہ مند ہے کہ یہ آپ کے چہرے پر ہلکی تہہ دیتی ہے جس کی وجہ سے اسکن جاندار محسوس ہونے لگتی ہے۔

صبح یا دوپہر کا میک اپ:

ایسا پریمر لگائیں جو آپ کو دھوپ کی شعاعوں سے بچاتا ہو اور ایک ہموار ٹون دیتا ہے یہ گرمی کی شدت کو روکنے کے لیے بہترین کام کرتا ہے اس کے اوپر گولڈن منرل پاؤڈر کا استعمال کریں یہ آپ کی اسکن کو فنشنگ لک دے گا اور جلد کو چکنا ہونے سے روکے گا اپنی دومڈل فنگرز کی مدد سے رخسار سے کان کی طرف یعنی پیچھے کی جانب بلش اون لگائیں زیادہ بہتر طریقہ یہ ہوسکتا ہے کہ آپ مسکراتے ہوئے بلش اون اپلائی کریں۔

جب آپ کے پاس وقت کم ہو اور میک اپ جلدی ختم کرنا ہے تو آنکھوں کے میک اپ کے لیے واٹر پروف لائنر بہترین انتخاب ثابت ہوسکتا ہے۔ میک اپ کو اختتام کرنے کے لیے ہونٹوں پرلائٹ کلر کی کریمی لپ اسٹک کا استعمال کریں۔

رات کا میک اپ:

اس کے لیے آپ سب سے پہلے فاؤنڈیشن کا استعمال کریں اور اس کے ساتھ ساتھ چہرے پر موجود داغ دھبوں کو چھپانے کے لیے کنسیلرلگائیں۔ اپنی آنکھوں پر ہلکا سا پریمر لگائیں تاکہ وہ آپ کا میک اپ دیر تک رہنے میں مدد دے سکے۔اس طرح ڈنر میک اپ کے لیے ’’اسموکی آئیز ‘‘ آنکھوں کا سب سے بہترین میک اپ سمجھا جاتا ہے۔ کوئی بھی ڈارک کلر جیسا کہ سیاہ شیڈز آنکھوں کے بیرونی کونے سے آنکھوں کی آؤٹ لائن تک اور پپوٹوں کے درمیان تک لگائیں اور انگلی کی مدد سے پریس کرکے پھیلادیں۔اس سے آپ کو دھندلا تاثر ملے گا۔ اپنی مرضی سے ایک اور گہرے کلر کا استعمال کریں اور اسے آنکھوں پر لائنر کی طرح لگائیں اور انگلی کی مدد سے پھیلادیں اس طرح آپ کا اسموکی میک اپ مکمل ہوجائے گا اس کے بعد آپ اپنی پلکوں کو کرل کرلیں۔ اور سب سے گہرے کلر کا (خاص طورپر سیاہ) مسکارا استعمال کریں۔

آئی بروز کو شیپ دینے کے لیے ہلکے رنگ کی آئی پنسل لگائیں۔کوئی اچھا بلش اون لگائیں مگر اسے بلینڈ کرنا نہ بھولیں لپ اسٹک کی جگہ گلوس کا استعمال زیادہ مناسب ہوتا ہے۔

You May Also Like :
مزید