ان کپڑوں میں گرمی نہیں لگے گی ۔۔ آج کل کون سے رنگ اور ڈیزائن فیشن ٹرینڈ بن رہے ہیں؟

image

موسم کوئی بھی ہو ہر بدلتے موسم میں فیشن کے نئے رنگ ہوتے ہیں نئےانداز ہوتے ہیں، اور خواتین کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ وہ فیشن کے ساتھ چلیں اور کہیں بھی آؤٹ آف ڈیٹ نہ لگیں۔ اس وقت موسمِ گرما میں فیش کے نئے انداز نظر آرہے ہیں جس میں سفید رنگ نمایاں ہے۔ گرمی کی شدت کی وجہ سے سفید رنگ اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ سفید رنگ یوں تو ہر سال اور ہر موسم میں اِن رہتا ہے، لیکن اس وقت خاص طور پر سفید رنگ ہر تقریب کی زینت ہے چاہے کوئی شادی کا ایونٹ ہو کسی دلہن کا لباس ہو یا کوئی سادہ سی گھریلوں تقریب ہر جگہ سفید لباس اپنی بہار دکھا رہا ہے۔

عروسی ملبوسات میں بھی سفید رنگ نمایاں ہے:

یوں تو کہتے ہیں کہ دلہن روایتی سرخ جوڑے میں ہی دلہن لگتی ہے لیکن اس وقت عروسی لباس میں بھی سفید رنگ نمایاں نظر آرہا ہے جو کہ کہیں سنہرے کام کے ساتھ اور کہیں روپہلے کام کے ساتھ اپنی چھب دکھا رہا ہے۔

ملازمت پیشہ خواتین کا لباس:

ورکنگ ویمن اب باقاعدہ ہمای سوسائٹی کا ایک اہم حصہ ہیں۔ نوجوان لڑکیوں اور خواتین کی ایک بڑی تعداد اب ورکنگ کلاس سے تعلق رکھتی ہے۔ ورکنگ ویمن میں بھی اس وقت ہلکے رنگوں مثلاً انگوری، دھانی، سفید، گلابی، پستئی ، کاسنی، فیروزی وغیرہ زیادہ نظر آرہے ہیں ان میں کرتیاں اور پینٹس یا کھلے پائنچوں کے پاجامے زیادہ اِن ہیں۔ اس کے ساتھ اب ہلکے رنگوں کی لمبی شرٹس اور کھلے پاجامے بھی نوجوان لڑکیوں میں پسند کیے جارہے ہیں۔

فلورل میکسیز:

اس وقت فلورل میکسیز فیشن میں بہت زیادہ اِن ہیں جوکہ جارجٹ اور لینن دونوں میں دستیاب ہیں۔ جارجٹ میں لائننگ کے ساتھ ہلکے رنگوں میں جبکہ لینن میں گہرے رنگوں میں مارکیٹ میں موجود ہیں۔

ٹی شرٹ اور جینز:

نوجوان لڑکیوں میں جینز اور ٹی شرٹ بھی خاصی مقبولیت حاصل کر رہی ہے، بدلتے زمانے کے ساتھ اقدار بھی بدل رہی ہیں پہلے ٹی شرٹس یا جینز وغیرہ ورک پلیس پر پہننے کو اچھا نہیں سمجھا جاتا تھا لڑکیاں صرف اپنی فیملی پکنک وغیرہ پر ہی اسے زیبِ تن کرتی تھیں۔ لیکن اب یہ عام پہناوا ہوتا جارہا ہے، خاص طور پر ملازمت کرنے والی لڑکیاں اس لباس کو آرام دہ سمجھتی ہیں اور اس کو پہننے میں خوشی محسوس کرتی ہیں اسی لئے اب آن لائن شاپنگ میں بھی اس کے پیکجز موجود ہوتے ہیں۔

You May Also Like :
مزید