شاہ رخ خان مسلمان ہیں تو کیا میں ۔۔ گوری خان نے بچوں کے مذہب اور خود اسلام قبول کرنے کے حوالے سے کیا کہہ دیا؟

image

بھارتی سپر اسٹار شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان کی ایک ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے، جس میں وہ اپنے اور اپنے بچوں کے مذہب اور عقیدے کے بارے میں بات کرتی ہوئی نظر آئیں۔

دراصل یہ ویڈیو ماضی میں شوٹ ہوئے کرن جوہر کے شو 'کافی ود کرن' کی ہے، جس میں اُنہوں نے اسلام قبول کرنے کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

گوری خان نے مذہب تبدیل کرنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ، "آریان خان اپنے والد شاہ رخ خان سے بہت قریب ہے اس لیے مجھے لگتا ہے کہ وہ بڑا ہو کر اسلام کو ہی فالو کرے گا اور وہ ہمیشہ یہی کہتا ہے کہ میں مسلمان ہوں۔"

اُنہوں نے مزید بتایا کہ، "جب آریان یہ بات میری والدہ سے کرتا ہے تو وہ تھوڑی افسردہ ہوجاتی ہیں، لیکن یہ سچ ہے۔"

اسلام قبول کرنے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ، شاہ رخ میرے مذہب کی توہین نہیں کرتے اور میں بھی ان کے مذہب کا احترام کرتی ہوں، اسی لیے ہماری ازدواجی زندگی میں توازن قائم ہے۔ لیکن اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ میں اپنا مذہب تبدیل کرکے مسلمان ہو جاؤں گی۔"

گوری نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ، میں مذہب تبدیل کرنے پر یقین نہیں رکھتی کیونکہ میرا خیال ہے کہ ہر شخص آزاد ہے اور اسکے پاس اپنی مرضی سے کوئی ایک مذہب فالو کرنے کا حق ہے لہٰذا اس حوالے سے کسی کے ساتھ کوئی زبردستی نہیں ہونی چاہیے۔

You May Also Like :
مزید