پہلی بار کسی نے سچی اور صاف بات کہی ۔۔ غنا علی نے اپنی خوبصورت جلد کا کیا راز بتایا کہ لوگ ان کی تعریفیں کرنے پر مجبور ہوگئے؟

image

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ غنا علی کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے چہرے کو نکھارنے اور جلد کو چمکانے کے لیے صرف پیسوں کو کہا جس پر لوگ ان کی تعریفیں کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بار کسی اداکارہ نے سچی اور صاف بات کہی ہے۔

غنا علی نے انسٹاگرام پر مختصر ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ اپنے چہرے کو چمکانے کے لیے کریم کا استعمال کرتی دکھائی دیں۔

غنا علی کی شئیر کردہ انسٹاگرام ویڈیو میں اداکارہ کہتی سنائی دیتی ہیں کہ لوگ ان سے پوچھتے ہیں کہ چہرے پر جھریاں نہ ہونے اور چہرے کو دلکش رکھنے کا کیا راز ہے، اور کس چیز کی ضرورت ہے؟

اس پر اداکارہ نے مختصر جواب دیتے ہوئے کہا کہ چہرے کو خوبصورت، دلکش بنانے اور جھریوں سے جان چھڑانے کے لیے صرف پیسوں کی ضرورت ہوتی ہے۔

اداکارہ کے اس جواب پر متعدد صارفین نے ان کی بات سے اتفاق کیا اور لکھا کہ پہلی بار کسی اداکارہ نے سچی بات کی ہے۔

You May Also Like :
مزید