بیٹے کے ساتھ عمرہ کرنا ہمارا خواب تھا ۔۔ گوہر خان کا شوہر اور بیٹے کے ہمراہ رمضان میں عمرہ، پہلی بار بچے کی تصویر شئیر کردی

image

ہم اپنے چھوٹے شہزادے کو اللہ کے گھر سے دنیا کو پہلا سلام دینا چاہتے ہیں. دعا ہے کہ اللہ ہمارے بیٹے سے راضی ہوجائے۔ آمین"

یہ کہنا ہے بالی وڈ کی مشہور اداکارہ اور بگ باس 7 کی فاتح گوہر خان کا جنھوں نے اپنے انسٹاگرام پر شوہر زید دربار اور بیٹے ذہان کے ساتھ عمرے کی تصاویر شیئر کیں.

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گوہر خان بیٹے کو گود میں اٹھائے ہوئے حرم میں موجود ہیں. کچھ دن پہلے پوسٹ کی گئی ویڈیو میں گوہر نے لکھا تھا کہ "یہ ایک ایسا سفر ہے جس کا خواب ہم نے والدین کی حیثیت سے دیکھا تھا"

You May Also Like :
مزید