رئیس زادیاں پیر رگڑ وا رہی ہیں اور ۔۔ ندا یاسر اور ان کا شو ایک بار پھر تنقید کی زد میں! لائیو شو میں اس بار ایسا کیا کردیا کہ سوشل میڈیا صارفین بھڑک اُٹھے؟

image

ندا یاسر آئے روز کسی نہ کسی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنتی رہتی ہیں۔ گزشتہ ہفتے بھی انھوں نے وقار ذکاء کے خلاف بیان دیا تھا جس کے بعد وقار نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے ندا کے خوب لتے لئے تھے اور آج پھر ان کے لائیو شو سے ایک تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔

یہ تصویر سوشل میڈیا انفلوئنسر اور اداکارہ تمکنت نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر شئیر کی ہے جس میں مارننگ شو میں چند خواتین پیڈی کیور کروا رہی ہے۔ تصویر دیکھ کر ہی بدنما سا احساس ہورہا ہے۔ تمکنت نے اس تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ رئیس خواتین کو ٹی وی پر لائیو پیڈی کیور کروایا جارہا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ اس بات پر بھی اظہار خیال جاری ہے کہ وہ نوجوانی میں اپنے جسم کے بالوں سے کتنی بیزار تھیں“

تمکنت کی اس طنز سے بھرپور پوسٹ نے صارفین کی توجہ فوراً حاصل کر لی اور لوگوں نے اس پر ندا یاسر کے خلاف کئی تبصرے کیے۔ عوام کا کہنا ہے کہ کیا ضروری ہے کہ اس طرح کا کونٹینٹ دکھا کر طبقاتی فرق کو نمایاں کیا جائے یا پھر جسمانی کمیوں پر بات کی جائے۔ جبکہ کچھ صارفین نے ندا کے مارننگ شو کو بند کر کے سائنسی اور معلوماتی پروگرام آن ائیر کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

جہاں صارفین ندا کے شو پر پابندی لگانے کا مطالبہ کر رہے ہیں وہیں کچھ لوگ یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ ایسے شوز سوسائٹی میں بگاڑ پیدا کرنے کی اصل وجہ بن چکے ہیں کیونکہ جب سے پریفیکشن کی ایک ٹرم شروع ہوئی ہے، جب سے لڑکوں نے گوری، بنا کسی نقص کی لڑکی کو رشتے کے لیے ڈھونڈنا شروع کردیا اور لڑکیوں نے شوہر کی جگہ اپنا غُلام دیکھنا شروع کردیا جوکہ تربیت کی بھی دھجیاں اُڑانے کے لیے کافی ہے۔

You May Also Like :
مزید