ڈاکٹر نے غلط دوائیں دے دیں جس سے حاجرہ یامین کو کون سی بیماری ہوگئی؟ افسوس ناک واقعہ سنا دیا

image

"دو سال قبل جب کورونا پھیلا ہوا تھا. اس وقت مجھے دوسری بار خطرناک قسم کا ڈینگی ہوا اور میں کافی عرصے بیمار رہی. ڈینگی کے دوران ڈاکٹرز نے مجھے کچھ اینٹی بائیوٹک دوائیں دیں جس سے میری طبیعت بہت زیادہ خراب ہوگئی اور مجھے ہیپاٹائٹس اے ہوگیا"

یہ کہنا ہے گھنگریالے بالوں والی اداکارہ ہاجرہ یامین کا جنھوں نے خود کو لاحق ہونے والی بیماری کا انکشاف کیا.

ہاجرہ یامین نے بتایا کہ مجھے 15 دن تک انتہائ تیز بخار رہا اور ایک دن بہت زیادہ تکلیف ہوئی تو انہوں نے ڈاکٹر کو فون کیا جس نے انھیں ایمرجنسی آنے کا کہا.

ہاجرہ کہتی ہیں کہ اس وقت میرے پاس اپنی گاڑی نہیں تھی، جس کی وجہ سے اپنے قریبی دوستوں سے مدد مانگی. جب کہ دوستوں نے کہا کہ اگر انھیں کورونا ہوگیا تو کیا ہوگا. مشکل وقت نے لوگوں کو پہچان کروائی اور انہیں یہ جان کر حیرانی ہوئی کہ جو لوگ خود کو صوفی کہلاتے ہیں، دراصل وہ دھوکے باز ہوتے ہیں، وہ لوگوں کے ساتھ دھوکا کر رہے ہوتے ہیں۔

You May Also Like :
مزید