میری بیوی اور بہن ورکنگ ویمن ہیں اور خواتین کے ساتھ ہراسانی کے واقعات کے خلاف حمزہ علی عباسی نے کیا کہا؟

image

"مجھے اس بات پر بہت فخر ہے کہ میری بہن اور بیوی ورکنگ ویمن ہیں اور میرے ارد گرد بہت مضبوط خواتین ہیں۔ اس کے علاوہ میں خواتین کو خودمختار بنانے کے حوالے سے کافی آواز اٹھاتا ہوں"

یہ کہنا ہے ڈرامہ سیریل پیارے افضل سے شہرت پانے والے اداکاد حمزہ علی عباسی کا جنھوں نے حال ہی میں "میری سہیلی" میں کام کرنے والی خواتین کے حقوق پر گفتگو کی

حمزہ علی عباسی کا کہنا تھا کہ خواتین کو آج بھی کام کے دوران ہراسانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ہمیں اس رویے کو قبول نہیں کرنا چاہیے اوراس کی مذمت کرنی چاہیے،کیونکہ بدقسمتی سے ہم مردوں کے لیے یہ نارمل ہے جبکہ اس طرح کے رویے کو جرم قرار دیا جانا چاہئے۔

حمزہ علی عباسی کا مزید کہنا تھا کہ اب خواتین آگے آ رہی ہیں. وہ خود بھی ہراسانی کے خلاف مطالبات کرتی ہیں. ہمیں ایسی مضبوط خواتین کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے.

مرد اور خواتین کے درمیان امتیازی سلوک پر حمزہ علی عباسی کا کہنا تھا کہ اب چیزیں بہتر ہیں۔ البتہ مردوں کو خواتین کے ساتھ تعاون چاہئے. انہیں اس بات کا خیال رکھنا چاہئے کہ آس پاس کا ماحول محفوظ ہو۔ جو مرد خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک کا مظاہرہ کرتے ہیں انہیں اسلام کی تعلیمات کے بارے میں جاننا چاہئے اور حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کے بارے میں مطالعہ کرنا چاہیے.

You May Also Like :
مزید