میں اُن سب کو اَن فالو کردوں گی، اگر ۔۔ ہانیہ عامر نے 14 فروری کے لیئے دوستوں کو کیا دھمکی دے کر خبردار کردیا؟ ویڈیو وائرل

image

معروف پاکستانی شوبز اداکارہ ہانیہ عامر نے 14 فروری ویلن ٹائنز ڈے سے متعلق اپنے دوستوں کو خبردار کردیا۔

سوشل میڈیا ایپلیکیشن انسٹاگرام کی اسٹوری میں اداکارہ ہانیہ عامر نے مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے ویلن ٹائنز ڈے سے متعلق دوستوں کو خبردار کیا۔

ہانیہ عامر ویڈیو میں کہتی ہیں کہ اگر ان کے کسی بھی دوست نے 14 فروری کے دن پھولوں کی تصویر شیئر کی تو وہ مذکورہ دوستوں کو ان فالو کردیں گی۔

اداکارہ نے یہ نہیں بتایا کہ وہ پھولوں کی تصویر شیئر کرنے والے اپنے دوستوں کو کیوں ان فالو کریں گی تاہم بتایا کہ وہ ایسے دوستوں کو سوشل میڈیا پر دوست نہیں رکھیں گی۔

ہانیہ عامر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کیے گئے۔

ایک صارف تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ اداکارہ کو اس بات سے کوئی غرض نہیں کہ ملک میں کیا ہورہا ہے، دوسرے صارف کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان کو 8 فروری کی فکر ہے اور انہیں ابھی سے 14 فروری کی پڑی ہوئی ہے۔

You May Also Like :
مزید