کچھ عرصے سے طبعیت ٹھیک نہیں ہے ۔۔ ہانیہ عامر کس ذہنی پریشانی کا شکار ہیں؟ اداکارہ کی سوشل میڈیا پر طویل پوسٹ وائرل

image

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنی ذہنی سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے ایک طویل پوسٹ شئیر کی ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ آج ک ذہنی صحت کے مسائل سے گزر رہی ہیں۔ یہ پوسٹ پڑھ کر ان کے مداح پریشان ہوگئے ہیں۔

اداکارہ ان دنوں لندن میں موجود ہیں اور انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اپنی تصویر کے ساتھ ایک طویل پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے ذہنی تناؤ کا شکار ہونے کے حوالے سے کھل کر بات کی۔

اداکارہ نے لکھا کہ یہاں اچھے دن نہیں گزر رہے اور آج کل اچھا محسوس بھی نہیں کر رہی،کچھ عرصے سے طبعیت ٹھیک نہیں ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ پریشانی کی بات نہیں ہے، میں صحت کی بحالی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہوں۔

اداکارہ نے ذہنی صحت کے حوالے سے لکھا کہ دماغی صحت کے بارے میں بات کرنے یا مدد مانگنے میں کوئی شرم کی بات نہیں ہے، مجھے یقین ہے کہ میری طرح آپ میں سے بہت سے لوگ اس مرحلے سے گزر چکے ہیں اور جب آپ خود کو پیار اور دیکھ بھال اور تھوڑا آرام دیتے ہیں تو یہ ٹھیک بھی ہو جاتا ہے، امید ہے کہ ان شاء اللہ میں جلد بہتر محسوس کروں گی۔

You May Also Like :
مزید