دوسری شادی کرنے والوں کا پہلے ہی افئیر چل رہا ہوتا ہے۔۔ حبا علی خان نے پہلی بیوی کو طلاق دینے والے مردوں کے بارے میں سخت بات کہہ دی

image

"میرے خیال میں جو مرد دوسری شادی کرتے ہیں. ان کا پہلے ہی کہیں افیئر چل رہا ہوتا ہے. بعد میں وہ مرد بہانا کرکے دوسرے شادی کرتے ہیں"

یہ کہنا ہے اداکارہ حبا علی خان کا جنھوں نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی اور مختلف موضوعات پر گفتگو کی.

حبا خان کا کہنا تھا کہ وہ غصے کے دوران انگریزی میں گالیاں دیتی ہیں اس طرح گالیاں لگتی ہی نہیں ہیں. جبکہ دوسری شادی کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ مرد پہلی بیوی کے ہونے کے باوجود دوسری عورت سے عشق لڑاتے ہیں اور پھر پہلی بیوی سے کوئی بہانا بنا کر شادی توڑ دیتے ہیں. اگر پہلی بیوی چائے کا کپ بھی تیزی سے ٹیبل پر رکھ دے تو طلاق کی دھمکیاں دیتے ہیں ہوجاتی ہیں، کیوں کہ مرد کو دوسری عورت بلا رہی ہوتی ہے. ایسا بہت ہی کم ہوتا ہے کہ شوہر دوسری بیوی کو اس بات کے لیے منا لے کہ پہلی بیوی بھی ساتھ رہے گی کیونکہ ایک ہی شوہر کی ایک سے زیادہ بیویاں کوئی بھی عورت نہیں پسند کرتی.

اسلام مرد کو ایک سے زائد شادیوں کی اجازت دیتا ہے اور بیویوں کو ساتھ رکھنے کا حکم بھی دیتا ہے لیکن یہ بڑی لمبی بحث ہے. شوبز میں کئی ایسے مرد ہیں جنھوں نے پہلے افئیر چلایا اور بعد میں اس عورت سے دوسری شادی کی.

You May Also Like :
مزید