وسیم عباس سے نظریں جھکا کر بات کرتی ہوں حنا آفریدی کس شخصیت کی بہن ہیں؟ نجی زندگی سے متعلق چند حقائق

image

"میں سینئیر اداکاروں سے نظر ملا کر بات نہیں کرسکتی. وسیم عباس سے نظریں جھکا کر بات کی کیونکہ مجھ سے سینئر سے آنکھیں ملا کر بات نہیں کی جاتی. یہمجھے عزت چاہیے، محبت چاہیے، پیسوں کا یہ ہے کہ ہم دونوں مل کر گزارا کرلیں گے"

یہ کہنا ہے ابھرتی ہوئی اداکارہ حنا آفریدی کا جنھوں نے حال ہی میں انٹرویو دیتے ہوئے اپنی نجی زندگی اور کیرئیر کے حوالے سے باتیں کیں.

حنا آفریدی کا کہنا تھا کہ آج کل لڑکیوں میں انا زیادہ آجاتی ہے کہ ہم کیوں جھکیں لیکن جھکنا تو عورت کو ہی پڑتا ہے۔ اسلام میں ہے کہ نکاح کے بعد ہی مرد کا نصیب کھلتا ہے.

اداکارہ نے اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ شوٹنگ پر خود سب کو سلام کرتی ہیں اس کے علاوہ وہ معروف میک اپ آرٹسٹ شعیب خان کی بہن ہیں اور یہ بات کوئی نہیں جانتا تھا.

واضح رہے کہ حنا آفریدی نجی چینل کے ڈرامے ’پہلی سی محبت‘ میں ’بشریٰ‘ کا کردار ادا کرچکی ہیں.

You May Also Like :
مزید