حمل سے متعلق جھوٹی خبر دیکھ کر افسوس ہوا۔۔ حنا الطاف شادی شدہ زندگی کے بارے میں بول پڑیں

image

"ایک مارننگ شو میں آغا علی کےساتھ گئی تھی وہاں بچوں کے بارے میں سوال پوچھا گیا تو ہم نے کہا جب خدا چاہے گا بچے ہوجائیں گے. اس کے کچھ دن بعد ایک رشتے دار نے ویڈیو بھیجی جس میں مارننگ شو سے چار تصاویر لے کر اس میں وائس ایڈٹ کی گئی اور جھوٹے بولا گیا کہ حنا الطاف کے دو حمل ضائع ہوچکے ہیں اور جلد وہ ماں بننے والی ہیں"

یہ کہنا ہے اداکارہ حنا الطاف کا جن کا کچھ برس پہلے بی بی سی کو دیا گیا انٹرویو ایک بار پھر وائرل ہورہا ہے.

اس انٹرویو میں حنا نے بتایا کہ مجھے اپنے حمل ضائع ہونے کی جھوٹی خبر سن کر نہ صرف افسوس ہوا بلکہ شدید صدمہ ہوا کیوں کہ نہ تو میں نے ایسی کوئی بات کہی تھی نا ایسا کچھ حقیقت میں ہوا تھا.

انٹرویو میں حنا الطاف نے یہ بھی کہا کہ کسی کی سوشل میڈیا پر تصویریں لگانے یا نہ لگانے سے ان کے رشتے کے بارے میں اندازہ نہیں لگایا جاسکتا.

واضح رہے کہ حنا اور آغا علی کے درمیان علیحدگی کی خبریں کافی عرصے سے سرگرم ہیں جبکہ آغا علی حالیہ کئی انٹرویوز میں اکیلے رہنے کا انکشاف کرچکے ہیں.

You May Also Like :
مزید