"اس ایوارڈ نائٹ میں شرکت کے وقر مجھے اپنے کینسر کے بیماری کا معلوم تھا لیکن میں نے اسے اہمیت نہ دینے کا فیصلہ کیا. نہ صرف اپنے لیے بلکہ سب کے لئے"
یہ کہنا ہے بھارت کی نامور اداکارہ حنا خان کا جن میں حال ہی میں چھاتی کے تیسرے درجے کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے. جان لیوا مرض کے انکشاف کے باوجود حنا خان علاج کے لیے پرعزم ہیں.
کیموتھیراپی کے پہلے سیشن کے بعد حنا خان اسپتال سے لکھتی ہیں ’یہ وہ دن تھا جس نے میری زندگی میں سب کچھ بدل دیا. میری زندگی کے مشکل ترین مرحلے کا آغاز ہوا. ہم وہی بن جاتے ہیں جس پر ہم کو یقین ہوتا ہے اور میں نے اس چیلنج کو ایک بار پھر اپنے آپ کو دوبارہ تلاش کرنے کے موقع کے طور پر لیا. میں مثبت سوچ اور جذبے کو پہلے رکھوں گی. میرے لیے میرے کام کے وعدے اہم ہیں۔ میرے لیے میرا حوصلہ، جذبہ اور فن اہمیت رکھتا ہے۔ میں جھکنے سے انکاری ہوں۔ ایوارڈ لینے گئی تو جانتی تھی کہ میرے جسم میں کینسر ہے لیکن میں خود کو یقین دلانا چاہتی تھی کہ اپنے معیار کے مطابق زندگی گزار رہی ہوں"
حنا خان نے مزید لکھا کہ میں ایوارڈ کے بعد سیدھی اسپتال گئی اور کیمو کروایا. میں لوگوں سے کہوں گی کہ کبھی ہمت نہ ہاریں اور اپنی مرضی کے مطابق زندگی گزاریں.