"میں نے فیصلہ کیا ہے کہ کینسر کے خلاف جنگ جیتنے کے لیے ہر ممکن کوشش کروں گی. بال جن کو سر کا تاج کہتے ہیں میں اپنے ان خوبصورت بالوں کو گرنے سے پہلے خود کٹوا رہی ہوں تاکہ اپنے ہی بالوں سے وِگ بنوا سکوں گی اور جب کینسر سے میرے بال مکمل اتر جائیں گے تو اس وگ کا استعمال کروں گی"
یہ کہنا ہے بھارت کی مشہور اداکارہ اور بگ باس سیزن 11 کی رنر اپ حنا خان کا جن میں حال ہی میں چھاتی کے تیسرے درجے کے سرطان کی تشخیص ہوئی ہے.
حنا خان نے ساتھ ہی ایک ویڈیو اپلوڈ کی جس میں انھیں بال کٹواتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے دوسری جانب ان کی والدہ رو رہی ہیں.
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حنا خان اپنی روتی ہوئی والدہ کو تسلی دیتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ یہ صرف بال ہیں آپ روئیں نہیں. کیا آپ بال نہیں کٹواتیں؟ آپ نے کئی مرتبہ چھوٹے بال کروائے ہیں۔ مما آپ نہیں روئیں ورنہ آپ کی طبعیت خراب ہوجائے گی۔