کیا عمران خان شراب پیتے ہیں؟ بہروز سبزواری کے الزام پر حنا خواجہ بیات پھٹ پڑیں! ویڈیو میں بہت کچھ سنا دیا

image

"چلیں جی اب ایک نیا ٹرینڈ شروع ہو گیا ہے. اب اگر میڈیا میں آپ کے بارے میں بات نہیں کررہا تو ایک پوڈکاسٹ کریں اور کسی مشہور شخص پر الزام لگا دیں. ساتھ میں یہ بھی کہہ دیں کہ اُس شخصیت کو بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے"

یہ کہنا ہے معروف اداکارہ حنا خواجہ بیات کا جنھوں نے اپنی ویڈیو میں نام لیے بغیر بہروز سبزواری کے حالیہ پوڈکاسٹ پر تنقید کی ہے

حنا نے مزید کہا کہ بدنام کرنے کی کوشش تو پوڈ کاسٹ میں انٹرویو دینے والا بھی کر رہا ہوتا ہے. نام تو انٹرویو دینے والے کا بھی ہوتا ہے اور انٹرویو کرنے والوں کا بھی۔

واضح رہے کہ حال ہی میں بہروز سبزواری نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کے دوران انکشاف کیا ہے کہ وہ ماضی میں سابق وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ شراب پیتے تھے. بہروز سبزواری نے کہا کہ عمران خان پر الزام لگاتے ہیں کہ وہ کوکین لیتا ہے، میں خود ان کے ساتھ شراب پی چکا ہوں. وہ ایک گلاس سے زیادہ ڈرنک نہیں لیتے.

You May Also Like :
مزید