لوگوں نے چلتے پھرتے مجھے موٹی کہا۔۔ حنا رضوی موٹاپے پر تنقید کرنے والوں پر پھٹ پڑیں

image

"مجھے لوگوں نے ہمیشہ چلتے پھرتے بھی موٹاپے کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا ہے. موٹے انسان کا مذاق اڑانا اور اس پر فکرے کسنا بڑا آسان لگتا ہے. لوگوں کو یہ بھی لگتا ہے کہ موٹا انسان وقوف ہے لیکن اس بات میں کوئی سچائی نہیں"

یہ کہنا ہے اداکارہ حنا رضوی کا جنھوں نے سماء ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی اور اپنے زائد وزن اور لوگوں کے مذاق کا نشانہ بننے پر گفتگو کی.

حنا رضوی نے بتایا کہ لوگ ایسا ظاہر کرتے ہیں جیسے موٹا ہونا کوئی بڑا گناہ ہے لیکن مجھے اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا اور اب ایسی باتیں سننے کی عادی ہو چکی ہوں.

لوگوں کو کسی کے موٹاپے یا کم وزن سے کوئی لینا دینا نہیں ہونا چاہیے. اگر کوئی موٹا شخص اپنا وزن کم کرتا ہے تو وہ بھی اس کی مرضی ہے. دوسروں کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں.

"میں ایک سست انسان ہوں مجھ سے ورزش اور اداکاری ایک ساتھ نہیں ہوتی. میں اپنے وزن سے بھی مطمئن اور خوش ہوں اور کوئی مسئلہ نہیں. سب کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ صحت مند ہو اور اچھا لگے لیکن اگر کوئی اپنی مرضی سے زندگی گزارنا چاہتا ہے تو دوسروں کو اس میں مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔

You May Also Like :
مزید