پتا نہیں ان کا شوہر کیسا ہے جو بیوی کو غیر مردوں کے گلے لگنے دیتا ہے حرا مانی کی جنید خان سے گلے ملنے کی ویڈیو دیکھ کر صارفین مانی پر چلّا اٹھے

image

"جب حرا مانی کا شوہر مانی دوسری عورتوں کے ساتھ گلے ملتا ہیں تو یہ بھی دوسرے مردوں کے ساتھ گلے ملتی ہیں"

"پتا نہیں اس کا شوہر کس طرح کا آدمی ہے جو اپنی بیوی کو دوسرے مردوں سے گلے ملنے کی اجازت دیتا ہے"

"جنید خان کو بھی اس طرح حرا سے بے تکلف ہوکر گلے نہیں ملنا چاہئیے تھا"

یہ کہنا ہے سوشل میڈیا صارفین کا جو معروف اداکارہ حرا مانی کی حالیہ ویڈیو دیکھ کر غصے سے پھٹ پڑے ہیں.

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک تقریب میں حرا مانی اداکار اور گلوکار جنید خان سے گلے مل رہی ہیں اور پھر دونوں گانا گانے لگتے ہیں. حرا مانی لوگوں سے درخواست بھی کرتی ہیں کہ ان کے گانا گانے پر مذاق نہ بنایا جائے اور پھر مرحومہ نازیہ حسن کے گانے کو گنگنانے لگتی ہیں.

البتہ صارفین نے حرا کے گانے کو بدترین قرار دیتے ہوئے ان کے جنید خان سے اس طرح کھلے عام گلے ملنے پر بھی کڑی تنقید کی.

You May Also Like :
مزید