بھارت میں حرا مانی کے نام کی مٹھائی ۔۔ اداکارہ حرا مانی نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مٹھائی دیکھ کر کیا کہا؟

image

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ حرا مانی اپنی بہترین اداکاری کی وجہ سے جانی جاتی ہیں، اور ساتھ ہی وہ سوشل میڈیا ر بھی کافی متحرک رہتی ہیں۔

حال ہی میں ان کے نام سے ایک تصویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے، جس میں حرا مانی نام کی مٹھائی فروخت ہوتی دکھائی دی۔

انسٹا گرام پر حرا مانی کے نام کی مٹھائی شیئر کی گئی جسے دیکھ کر اداکارہ خود بھی دنگ رہ گئیں۔ اور دلچسپ بات تو یہ ہے کہ انکے نام کی مٹھائی پاکستان میں نہیں بلکہ بھارت میں فروخت ہو رہی ہے۔

جب 400 روپے کلو فروخت ہونے والی اس مٹھائی کو بھارتی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا ہے تو حرا مانی نے بھی اس پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انسٹاگرام اسٹوری لگائی۔

حرا مانی نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ، 'یہ کیا سلوک ہے' اور ساتھ ہی ہنسنے والی اموجی بھی لگائی۔

دراصل یہ ایک بنگالی مٹھائی ہے جسے نئی دہلی میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

You May Also Like :
مزید