شوہر سے پہلی بار 14 برس کی عمر میں ملی اور پھر نادیہ جمیل کی شادی کیسے ہوئی؟ دلچسپ کہانی سنادی

image

"14 برس کی تھی جب اپنے شوہر کو پہلی بار دیکھا. میں ٹریفک جام میں پھنسی تھی اور وہ یونانی دیوتا کی طرح حسین تھے. پھر کچھ دن بعد ان کو سہیلی کے گھر دیکھا وہ سہیلی کے بھائی کے دوست تھے. پھر جان پہچان ہوئی اور شادی تک بات پہنچی"

یہ دلچسپ واقعہ سنایا نادیہ جمیل نے جو ماضی کی معروف اداکارہ اور اب سماجی کارکن ہیں. نادیہ نے احمد بٹ کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کے دوران نجی زندگی سے متعلق کئی باتیں کیں.

نادیہ کا کہنا تھا کہ وہ کینسر کو اللہ کا سب سے خاص تحفہ سمجھتی ہیں کیونکہ اس سے انھوں نے زندگی کی اہمیت کو سمجھا ہے اور خود سے اور اپنے گھر والوں کی قدر کرنا سیکھا ہے.

انھوں نے مزید بتایا کہ وہ کینسر سے لڑیں نہیں بلکہ انھوں نے کینسر کو قبول کیا اور علاج کیا. وہ خاص طور پر سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کی شکرگزار ہیں جنھوں نے ان کی ہمت بندھائی اور ان پر محبت نچھاور کی جو کینسر کے دنوں میں ان کی سب سے بڑی طاقت بن گئی.

You May Also Like :
مزید