"ایسا لگتا ہے کہ ماں نے مجھے نہیں بلکہ میں نے ماں کو جنم دیا ہے. ہم 9 بہن بھائی ہیں لیکن ماں مکمل طور پر میری ذمہ داری ہیں. وہ مجھ سے ہر چیز کے لیے مشورہ کرتی ہیں"
یہ کہنا ہے مشہور گلوکاری حمیرا ارشد کا جنھوں نے الف میں انٹرویو دیتے ہوئے اپنی نجیزندگی کے متعلق وہ باتیں کیں جن کے بارے میں ان کے مداح بھی زیادہ نہیں جانتے.
حمیرا نے بتایا کہ اگرچہ ان کے اور سابق شوہر کے درمیان کچھ عرصہ پہلے طلاق ہوگئی لیکن انھیں آج بھی سابق شوہر سے ملنا پڑتا ہے کیونکہ ان کا ایک بیٹا بھی ہے. حمیرا کا کہنا تھا کہ "لوگ کہتے ہیں طلاق کے بعد اس آدمی سے کیوں ملتی ہو تو میں جواب دیتی ہوں طلاق میاں بیوی کی ہوئی ہے لیکن بچے کی نہیں ہوئی"
اس کے علاوہ حمیرا ارشد نے اس موضوع پر بات کرتے ہوئے مزید بتایا کہ انھیں کبھی ڈپریشن ہو تو وہ بیٹے سے اس بات کا ذکر نہیں کرتیں کیونکہ آج کل کے بچے بہت حساس ہیں. نہ تو وہ نہ ان کے سابق شوہر دونوں ہی بیٹے پر کوئی چیز ظاہر نہیں کرتے.