"بہت سال پہلے جب میں ہمایوں سعید کے ساتھ ڈرامہ بنا رہا تھا تھے اس وقت طارق روڈ پر شوٹنگ کے لیے ایک بنگلا دیکھنے گئے جس کی مالک کا نام ثمینہ تھا. جو بعد میں ہمایوں سعید کی بیوی بنیں"
یہ دعویٰ کیا ہے ماضی میں فلمیں اور ڈرامے بنانے والے ہدایت کار اور پروڈیوسر سکندر شاہ نے ملک کے نامور اداکار ہمایوں سعید کے بارے میں.
سکندر شاہ کا کہنا ہے کہ اس بنگلے میں شوٹنگ شروع ہونے کے تین دن بعد ہی ہمایوں سعید اور ثمینہ ایک دوسرے کو پسند کرنے لگے تھے. ثمینہ اپنی والدہ اور بیٹی کے ساتھ رہتی تھیں. ثمینہ شادی شدہ تھیں اور ان کے شوہر کسی بلوچ قبیلے سے تعلق رکھتے تھے. کچھ عرصے بعد مجھے ہمایوں اور ثمینہ کی شادی کا کارڈ ملا.
سکندر شاہ نے یہ بھی کہا کہ ہمایوں سعید کی اس وقت اپنے خاندان میں منگنی بھی ہوچکی تھی لیکن انہوں نے ثمینہ سے شادی کر لی. اس وقت ثمینہ کی بیٹی ثنا کی عمر تقریبا 10 سال تھی۔
سکندر شاہ کا کہنا تھا کہ ہمایوں کی اپنی اولاد نہیں ہوسکی اسی وجہ سے وہ ثنا کو بیٹی مانتے ہیں اور یہ اچھی بات ہے. واضح رہے کہ ہمایوں سعید نے اس بارے میں تاحال کوئی بیان نہیں دیا.