لڑکی کے دھوکہ دینے پر رو پڑا تھا۔۔ بے اولاد ہونے کے باوجود خوشگوار زندگی گزارنے والے ہمایوں سعید کی زندگی کے چند راز

image

“کم عمری میں جس لڑکی سے پیار ہوا اسے ڈرائیونگ سکھاتا تھا اور گاڑی پر ساحل سمندر بھی لے جاتا تھا۔ لڑکی گھر والوں سے کہتی تھی کہ مجھے ہمایوں سعید پسند ہے لیکن ایک دن اس لڑکی نے آکر کہا کہ وہ مجھ سے نہیں کسی اور سے محبت کرتی ہے اور آج سے وہ اسی کی ہوگئی ہے“

یہ کہنا ہے پاکستان کے معروف اداکار ہمایوں سعید کا جنھوں نے حال ہی میں عمران اشرف کے مزاحیہ ٹاک شو میں شرکت کی اور اپنی نجی زندگی کے بارے میں دلچسپ انکشافات کیے۔

ایک سوال کے جواب میں ہمایوں سعید نے بتایا کہ ان کو ماہ نور بلوچ پر کرش تھا لیکن اب ان کا کوئی کرش نہیں البتہ اب انہیں تمام لڑکیاں اچھی لگتی ہیں جو اچھی ہوتی ہیں۔

ہمایوں سعید نے بتایا کہ نوجوانی میں انھیں یک طرفہ محبت بھی ہوئی جو بعد میں دو طرفہ محبت میں تبدیل ہوگئی لیکن انھیں اس میں دھوکہ ہوا۔ اس محبت کے اختتام پر وہ بہت زیادہ روئے تھے اور اپنی داستان سنانے پر ان کا دوست بھی رو پڑا تھا۔

واضح رہے ہمایوں سعید کی شادی ثمینہ ہمایوں سے 1995 میں ہوئی تھی۔ اگرچہ دونوں کے بچے نہیں اس کے باوجود ہمایوں اور ثمینہ خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں۔

You May Also Like :
مزید