"مرحوم اداکار قوی خان نے جو فلاحی فاؤنڈیشن بنائی ہے وہ برسوں سے پاکستان کی بیٹیوں کی مدد کر رہی ہے"
یہ کہنا ہے معروف کامیڈین افتخار ٹھاکر کا جنھوں نے چند دن پہلے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی اور گزشتہ برس انتقال کرجانے والے سینئر آرٹسٹ قوی خان کی زندگی کے چھپے ہوئے پہلوؤں پر روشنی ڈالی.
افتخار ٹھاکر نے انکشاف کیا کہ ملتان میں قوی صاحب کی بنائی گئی فاؤنڈیشن غریب نوجوان لڑکیوں کی شادیاں کرواتی ہے. وہ لڑکیوں کے لئے اچھے رشتے تلاش کرنے اور جہیز تیار کرنے کے علاوہ شادی کے بعد بھی ان کے ساتھ رابطے میں رہتے ہیں۔
اگرچہ قویٰ خان صاحب اب اس دنیا میں نہیں رہے لیکن ان کی فاؤنڈیشن کے پاس آج بھی اتنے فنڈز موجود ہیں کہ یہ آنے والے کئی سالوں تک یہ نیک کام جاری رکھ سکتی ہے.